القاعدہ نے موبائل فون بیٹری کے برابر منی بم تیار کر لیا

Al Qaeda

Al Qaeda

پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے ایک کثیر الاشاعت اخبار ’’لے فیگارو‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم القاعدہ نے موبائل فون کی بیٹری کے برابر منی بم تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جسے کسی بھی ملک بھجوانا زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

اسی اطلاع کے بعد امریکہ اور یورپی ملکوں کے عالمی ہوائی اڈوں پر آنیوالی پروازوں کے سامان کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ القاعدہ کی جانب سے متذکرہ دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں کامیابی کے بعد امریکہ مسافروں کے سامان کی تفصیلی تلاشی لینے پر مجبور ہو گیا ہے۔

ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ ارکان کو اب بھاری حجم کے دھماکہ خیز مواد ایک سے دوسری جگہ لے جانے کی ضرورت نہیں رہی بلکہ وہ موبائل فون کی بیٹری کے سائز کے بم تیار کر کے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔یہ بم سائز میں چھوٹے ہونے کے باوجود بہت خطرناک ہیں اور ایسے کسی بھی بم سے جہاز کو فضا میں آسانی کے ساتھ تباہ کیا جا سکتا ہے۔