راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی سمیت پنجاب سے اہم شخصیت کے اغواء کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی اور پنجاب بھر کی پولیس سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کیلئے کہا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکی جانب سے ریجنل پولیس افسرراولپنڈی، سی پی اوراولپنڈی سمیت پنجاب بھرکے ایڈیشنل آئی جیز،ریجنل پولیس افسران،سی پی اوز اورڈی پی اوزکو مراسلہ نمبر 9241 جاری کیا گیا جسکے مطابق سورس رپورٹس ہیں کہ گاڑی جسکی عقبی نشست پر تین برقع پوش سوار ہو سکتے ہیں اور گاڑی چلانے والا اچھے لباس وحلیے میں ہو سکتا ہے، کسی شخصیت کو اغواء کر سکتے ہیں۔