پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے عالمی برادری سے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے امداد کی اپیل کر دی ہے۔
وزیراعلی خیبر پختون خوا نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والے آئی ڈی پیز کے لئے انسانی بنیادوں پر اپیل کی مدد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں آئی ڈی پیز کے آنے کے باعث صورت حال تشویشناک ہے، مقامی نتظیمیں بھی ترجیحی بنیادوں پر تعاون کریں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے لئے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی تعداد بہت کم ہے، آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے لئے 500 ایف سی اہلکاروں کی فوری ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے کے لئے شہدا پیکج سے امداد کا اعلان بھی کیا۔