کراچی آپریشن سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی

Report

Report

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں امن و امان کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس میں شہر میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے دورن اب تک اکتیس ہزار تین سو چھتیس مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ تین سو بانوے ملزمان مختلف مقاببلوں کے دوران ہلاک ہوئے۔ قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیرصدارت کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرغور کے لیے اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔

اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران تقریباً ایک ہزار چھبیس قاتل، پندرہ سو چھیاسی ڈاکو، تین سو چھتیس بھتہ خور، 83 اغوا کار، سات ہزار ایک سو پچیس مفرور، جبکہ تقریباً پانچ سو نوے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آپریشن میں ملزمان کے قبضے سے ٹینک تباہ کرنے والی بارودی سرنگیں، راکٹ لانچر، بارود، خود کش جیکٹس، دستی بم، ایل ایم جی رائفل، کلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔