بنوں میں ریلوے روڈ پر دھماکے سے 5 افراد زخمی

Blast

Blast

بنوں (جیوڈیسک) ریلوے روڈ پر نجی بینک کے قریب دھماکے سے 5 افراد زخمی جب کہ متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بنوں میں ریلوے روڈ پر نجی بینک کے قریب دھماکے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے سے 10 قریبی دکاکوں کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔