ارسلان افتخار کا عمران خان کیخلاف علمائے دین سے رابطے کا فیصلہ

Arsalan Iftikhar, Imran Khan

Arsalan Iftikhar, Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف علمائے دین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر مشتمل کمیٹی عمران خان کے صادق اور امین ہونے سے متعلق فیصلہ کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان افتخار نے عمران خان کیخلاف علمائے دین سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں وہ خیبرپختونخوا کابینہ کے رکن مولانا سراج الحق اور اسلامی نظریاتی کونسل کے مولانا شیرانی سے بھی رابطہ کرینگے اور عمران خان کی بیٹی ٹیرین کا معاملہ علمائے دین کے سامنے رکھیں گے۔

ارسلان افتخار کا کہنا ہے کہ علمائے دین بتائیں کہ عمران خان جیسا شخص مجلس شوری کا رکن کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے کہ کیا عمران خان باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔