ایس ایچ او کاہنہ کی سرپرستی میں فحاشی کا بازار گرم، شہری سراپا احتجاج، اعلیٰ حکام سے کارروائی کی اپیل

Lahore

Lahore

لاہور : 23 فیروزپور روڈ لاہور، کاہنہ نو میں بابا بھیرو شہید صاحب کے سالانہ عرس کے مواقع پر موت کے کنواں پر رقص و عریانی اور فحاشی کی انتہا ،بار بار شکایت کے باوجود ایس ایچ او کاہنہ و دیگر پولیس حکام نے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ مسجد میں اونچی آواز میں آذان پڑھی جائے توپولیس حرکت میں آجاتی ہے پر شہریوں کی شکایات کے باجودماہ مقدس میں نئی نسل کو تباہ کرنے پر بھی عریانی وفحاشی کے خلاف پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی ۔جس پر مقامی صحافی و سماجی ورکر غلام مصطفی بھٹی نے باقاعدہ درخواست دار کردی جس پرتاحال پولیس نے ایکشن نہیں لیا،شہریوں نے اعلیٰ احکام سے فوری کارروائی کے ذریعے فحاشی و عریانی کے مرکز موت کاکنواںکو بند کروانے کی اپیل کی ہے۔