سکیورٹی خدشات سائلین کی اصل شناختی کارڈ کے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی

Security Concerns

Security Concerns

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے اصل قومی شناختی کارڈ کے بغیر سائلین کی جبکہ اصل دفتری کارڈ کے بغیر ملازمین کے سرکاری دفاتر میں داخلے پر ازسرنو پابندی عائد کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری اداروں میں ازسر نو سکیورٹی معاملات کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر لاہور سممیت صوبہ کے اہم ترین شہروں میں قانون شکن اور شرپسند عناصر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔