عمران خان تین روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف آج صبح اسلام آباد سے لندن کیلئے روانہ ہوئے۔

اپنے تین روزہ دورے کے دوران عمران خان شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم میں شرکت کرینگے وہ لندن میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے ساتھ بھی وقت گزاریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف تین روز بعد وطن واپس پہنچیں گے۔