مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کا تعزیتی اجلاس صدارت عبدالرئوف مغل منعقد ہوا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت حاجی عبدالرئوف مغل منعقد ہوا اجلاس میں انجمن تاجران گرجاکی دروازہ کے صدر محمد سلیم بٹ کی والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تبارک و تعلیٰ مرحومہ کو اپنے جوارے رحمت میں جگہ نصیب فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فر مائے اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے عہداران خواجہ صفی الرحمن ،حاجی محمد صدیق مہر ،چوہدری شفیع اللہ ،نصراللہ بٹ ،ماجد عرفان صدیقی ،چوہدری فدا حسین ،ناصر بشیر چٹھہ،صاحبزادہ محمد سعید حاتم ،ڈاکٹر ناصر بخاری ،عرفان رفیق داروغہ،شیخ پرویز احمد اور عبدالحمید بٹ کے علاوہ دیگر ممبران سپریم کونسل نے بھی شرکت کی۔