کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کمیٹی کاکہناہےکہ ایم کیو ایم میں جرائم پیشہ عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔ ایسے عناصر کو گرفت میں لےکر قانون اور آئین کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔
ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ایم کیو ایم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے جو نہ صرف بھاری عوامی مینڈیٹ رکھتی ہے بلکہ اس کی قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی سندھ میں مؤثر نمائندگی بھی ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے کئی بار اپنے بیانات میں کہا ہےکہ ایم کیو ایم میں کسی بھی قسم کے جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔