جے یو پی نیازی کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس کل ہو گی

Lahore

Lahore

لاہور : جمعیت علما پاکستان(نیازی) پنجاب کے زیر اہتمام افطار پارٹی بعنوان استحکام پاکستان کانفرنس کل جمعتہ المبارک کو 6 ۔بجے شام بمقام آستانہ حق باہو سرکار، نزد اورین کالج النور ٹاون، ورکشاپ سٹاپ، والٹن روڈ منعقد ہوگی۔

جنرل سیکرٹری جے یو پی نیازی پنجاب الحاج پیر اختر رسول قادری کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس سے جمعیت علما پاکستان( نیازی) کے سربراہ پیر سید معصوم حسین نقوی ، صوبائی صدر پیر عثمان نوری ، الحاج پیر شہزادہ جان،پیر مصطفی اشرف رضوی، پیر غلام رسول اویسی،ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیر محی الدین محبوب کاظمی،دیوان عثمان فرید چشتی،پیر نفیس الحسن شاہ بخاری،جان مصطفی حقانی، محسن رضا شاہ بخاری، پیر عرفان قادری، رضا حیدرشاہ، مفتی لیاقت علی صدیقی،پیر تبسم بشیر اویسی،پیر سیف الرحمان اور دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔ اور دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی حمایت کریں گے۔