بانکی مون کی اپیل، اوباما کا فون، اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار

Israel Attack

Israel Attack

تل ابیب (جیوڈیسک) غزہ کی صورتِ حال پر غور کے لیے ہونے والے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ فریقین ہر ممکن برداشت سے کام لیں تاکہ لڑائی ختم ہوسکے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے اسرائیل اورحماس سے کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر حملے روک دیں۔

عالمی ادارے کے سربراہ کی اس اپیل کے باوجود اسرائیلی وزیرِاعظم اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور جنگ بندی پر تیار نہیں۔ ادھر وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر براک اوباما نے بھی جمعرات کو اسرائیلی وزیرِاعظم کو ٹیلی فون کرکے خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اوباما نے اسرائیلی وزیرِاعظم کو پیش کش کی ہے کہ امریکا غزہ میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صدر اوباما نے اسرائیلی وزیرِاعظم پر زور دیا کہ لڑائی کے دوران عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔