فیفا نے سواریز کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی

Suarez

Suarez

ساو پاولو (جیوڈیسک) ادھر یوراگوئے کی فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کی جانب سے دی جانے والی سزا کوحد سے زیادہ فیصلہ قرار دیا تھا۔

جب کہ جس اطالوی کھلاڑی کو سواریزنے میچ کے دوران کاٹا تھا، اس نے بھی سزا کو زیادہ بتایا تھا۔ فیفا کے اس فیصلے کے بعد لوئس سواریز اب کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کر سکیں گے۔

ڈسپلنری کوڈ کی شق نمبر 22 کے تحت لوئس سواریز چار ماہ تک فٹبال سے متعلق کسی بھی قسم کی انتظامی یا دوسری سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، جبکہ آرٹیکل 21 کے تحت سواریز اس عرصے کے دوران فٹبال کے کسی بھی میدان میں داخل نہیں ہو سکتے بمشول اس میدان کے جہاں یوراگوئے کی قومی ٹیم کوئی میچ کھیل رہی ہو گی۔