ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ میری کوم کی بائیوپک ان کے کیرئیر کی مشکل ترین فلم ہے۔
پریانکا چوپڑا نئی فلم میں اولیمپک میڈل کی فاتح بھارتی باکسر میری کوم کا کردار نبھا رہی ہیں۔
اکتیس سالہ اداکارہ نے سپورٹس فلم کو زندگی کی مشکل ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم کا پوسٹر جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔ پریانکا کی اس فلم کے ہدایتکار اومنگ کمار اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔