ودیا بالن بنگالی اور تامل فلموں میں بھی کام کریں گی

Vidya Balan

Vidya Balan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ہندی کے بعد اب بنگالی اور تامل فلموں میں بھی کام کریں گی۔

اس حوالے سے ان کی چند بنگالی اور سائوتھ ہندی فلمسازوں سے گفت و شنید بھی چل رہی ہے وہ جلد ہی فیصلہ کر کے معیاری سکرپٹ پر مبنی فلمیں سائن کر لیں گی۔

ودیا بالن کی نئی فلم بوبی جاسوس ان دنوں زیر نمائش ہے جس پر مداحوں کا مکس ردعمل دیکھنے کو ملا ہے ۔فلم نے ایک ہفتے میں سات کروڑ کا بزنس کیا ہے۔