وزیراعظم نواز شریف سے چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات

Nawaz Sharif,Chaudhry Nisar,Shahbaz Sharif,Meeting

Nawaz Sharif,Chaudhry Nisar,Shahbaz Sharif,Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، تینوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی کے امور بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث نقل مکانی کر کے آنے والے آئی ڈی پیز کی امداد سے معتلق بریفنگ دی۔