ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی مقامی افراد سے شادیوں پر پابندی لگا دی گئی۔ حکام کا مؤقف ہے روہنگیا کمیونٹی کے لوگ شہریت کے حصول کیلئے ایسا کرتے ہیں۔
وزیر قانون انیس الحق نے بتایا میرج رجسٹرارز کو بھی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ ایسی شادیوں کی رجسٹریشن نہ کریں۔ ادھر وزارت قانون کے ترجمان عبداللہ الشاہین نے میرج رجسٹرارز کو انتباہ کیا اگر انہوں نے ایسی کوئی شادی رجسٹر کی تو تادیبی کارروائی کی جائے گی۔