ہیوسٹن (جیوڈیسک) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست کے شہر ہیوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے ہی 6 عزیزوں کو قتل کر دیا، فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
ملزم کاؤنٹی کی سڑکوں پر گاڑی دوڑاتا رہا اور پولیس کی درجنوں گاڑیوں نے اس کا پیچھا کیا اور آخر کار آدھے گھنٹے بعد اسے گرفتار کر لیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی خاتون اور بچی کواسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔
زخمی خاتون نے بتایا کہ ملزم ان کا رشتہ دار ہے اور وہ خاندان کے مزید افراد کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔پولیس نےگرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ملزم نے 3 گھنٹے کے مقابلے کے بعد خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ گھریلو رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔