مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی عالمی طاقت غزہ پر حملوں سے نہیں روک سکتی۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق غزہ میں منگل سے جاری آپریشن میں اب تک گیارہ سو سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں حماس، اسلامک جہاد اور دیگر گروپ کے ٹھکانے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم سے ڈیوڈ کیمرون، اینگلا مرکل، ولادمیر پوٹن اور دیگر عالمی رہنمائوں سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، نیتن یاہو نے بین الاقوامی دبائو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال سے کوئی نہیں روک سکتا۔
غزہ پر حملوں کے بارے میں اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ حملوں میں جب اور جہاں ضرورت پڑے گی مزید اضافہ کیا جائے گا۔ ادھر امریکا نے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے تاہم حماس اور اسرائیل کے درمیان مصالحت کی پیش کش بھی کی ہے۔
دوسری جانب جدہ میں فلسطین کی صورت حال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برداری غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند کرائے۔