پاک بھارت سیکریٹری خارجہ ملاقات؛ ٹائم فریم دینے سے بھارت کا انکار

Pak India

Pak India

کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اخبار’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کی سطح پر ملاقات کا ٹائم فریم دینے سے بھارت نے انکار کر دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے بات ہوگی پھر ملاقات کی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے ملک میں سفارتی مشن ہے اور وہ رابطے میں ہیں لیکن خارجہ سیکرٹریوں بات کے متعلق اگر آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں۔

تو میرا جواب یہ ہے کہ انہیں سب سے پہلے بات کرنے دیں اس کے بعد وہ ملاقات کریں گے۔ اخبار کے مطابق سیکرٹری خارجہ کی سطح پر بھارت پاک ملاقات کے لئے ٹائم فریم دینے سے بھارت نے غیر وابستگی ظاہر کی ہے۔

ایک روز قبل اسلام آباد کی طرف سے کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ جلد ملاقات کریں جس پر بھارت نے سیکرٹری خارجہ اور پاکستانی ہم منصب کے درمیان ملاقات کا ٹائم فریم نہیں دیا اس سے بھارت کی غیر وابستگی اور غیر سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

مئی میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورے کے بعد سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے امور خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے بات کریں گے اس کے بعد ملاقات کریں گے۔

سنگھ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سکریٹری رابطے میں رہیں گے اور بات کرنے کے مختلف طریقے ہیں۔ پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ جب مئی میں نواز شریف وزیر اعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے بھارت تشریف لے گئے تھے تو اس دوران دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان ملاقات پر اتفاق کیا گیا تھا۔