عمران، قادری، چوہدری برادران اور ہمارا اتحاد ہوچکا، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

لاہور (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان، طاہرالقادری، چوہدری برادران اورہم متحد ہوچکے ہیں، صرف اعلان باقی ہے۔

آزادی مارچ میں حکو مت سے مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ کیا جا ئے گا۔ مجھے ایمان کی حدتک یقین ہے کہ فوج 14 اگست کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے لوگوں کو ’’گولیاں‘‘ نہیں مارے گی۔

ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے اندرجانے کاوقت آچکا ہے۔ حکمرانوں کو گنڈاسنگھ، گلوبٹ اور الوبٹ کولگانے کے اختیارات ہیں۔ صرف 4 حلقوں کے ڈبے کھولنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ دودھ کادودھ اور پانی کاپانی ہو جائے گا۔ کسی نے ہم پرتشدد کیا تو ہم اس کاجواب بھی اسی انداز میں دیں گے۔

جمہوریت چوروں اور ڈاکوؤں کو مبارک ہو، ہم گھربیٹھ جا تے ہیں۔ ن لیگ میں بدترین دھاندلی کر کے ہیرو کو زیرو بنانا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو بھی آخر کار اپوزیشن کے ساتھ آنا ہے ورنہ پیپلزپارٹی فارغ ہو جائے گی۔

حکو مت اپوزیشن کے خوف سے کابینہ میں نئے لوگوں کا جمعہ بازار لگانے جارہی ہے۔ افتخار چوہدری کی سفارش پر ہی ارسلان افتخارایف آئی اے میں بھرتی کیا گیا۔ ملک میںایک خاندان کی حکو مت اور دوستوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور میں حکومت پر تنقید کرتے رہے، اب نواز شریف اپنے لوگوں کو نواز رہے ہیں۔