عراق : کرد فورسز نے بھی دو آئل فیلڈز پر قبضہ جما لیا

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) بغداد میں تیل کی قومی وزارت نے کرکوک اور بائی حسن کے معدنی تیل کے علاقوں پر قبضے کی مذمت کی ہے اور پیش مرگ کو اِنھیں فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس قبضے سے ایک ماہ قبل، جب دولت اسلامیہ فی العراق والشام کے باغیوں کی یلغار جاری تھی، عراقی افواج کے پسپا ہوتے ہی، کرد فورسز نے کرکوک اور دیگر شمالی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔

کرد سیاسی رہنماوں نے عراقی وزیر اعظم نوری المالی کی حکومت سے اشتراک ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ، انھیں شدید جذباتی ہیجان کا شکار قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کردوں پر سنی باغیوں کی پشت پناہی کا الزام لگایا ہے۔