انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

Polio Campaign

Polio Campaign

لاہور (جیوڈیسک) ڈی سی او کی زیر صدارت 16 جولائی کو شروع ہو نے والی ایک روزہ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ 23 یونین کونسلز جن میں داتا گنج بخش ٹاؤن 13، راوی ٹا ؤن 9 اور گلبرگ ٹاؤن کی ایک یونین کو نسل شا مل ہے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم صبح 10 سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

علاوہ ازیں ڈی سی او نے ساندہ روڈ کا دورہ کیا اور ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔