نصیر آباد: نہری پانی کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد ہلاک،2 زخمی

Nasirabad

Nasirabad

نصیر آباد (جیوڈیسک) نصیر آباد کی تحصیل تمبو میں نہری پانی کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک ہوگئے اور 2 زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ تمبو کے گاؤں پریا خان میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق عمرانی اور لہڑی برادری کے درمیان نہری پانی کی تقسیم پر تنازع تھا۔ جس کے باعث جمعہ کو دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔