گوجرانوالہ (جیوڈیسک) جعلی انقلاب اور خیالی سونامی مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، چندہی دنوں میں امپورٹڈ انقلاب کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے و سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن توفیق احمد بٹ کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ غیر آئینی ہتھکنڈوں سے حکومت کو ختم کرنے کی آس لگائے ہوئے ہیں۔
اقتدار کی ہوس میں عسکری اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں کہ مسلم لیگ ن کو ملنے والی حکومت عوام کے ساتھ شریف برادران کی لازوال کمٹمنٹ ،بے مثال قربانیوں اور عوامی خدمات کا صلہ ہے۔