اسرائیلی جارحیت جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 118 ہو گئی

Gaza

Gaza

غزہ (جیوڈیسک) فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔آج جبالیہ دار البلاح اور بیت اللھیہ پر نئے حملوں کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 118 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت پانچویں روز بھی جاری ہے۔اسرائیلی جنگی طیاروں کے آج صبح کئے جانے والے 2 نئے حملوں میں مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پہلا فضائی حملہ غزہ کے علاقے بیت لاحیا Beit Lahiya

میں کیا گیاجہاں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسرا حملہ مغربی غزہ پر گیا گیا جہاں 2 افراد جان سے گئے۔ اس سے پہلے جبالیہ اور دارالبلاح کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ غزہ میں منگل سے جاری آپریشن میں اب تک گیارہ سو سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

جن میں حماس اسلامک جہاد اور دیگر گروپوں کے ٹھکانے شامل ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم سے ڈیوڈ کیمرون اینجلا مرکل ولادیمیر پیوٹن اور دیگر عالمی رہنماؤں نے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ تاہم نیتن یاہو نے بین الاقوامی دباؤ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو طاقت کے استعمال سے کوئی نہیں روک سکتا۔

غزہ پر حملوں کے بارے میں اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ حملوں میں جب اور جہاں ضرورت پڑے گی مزید اضافہ کیا جائے گا۔ ادھر امریکا نے اسرائیلی پر راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے۔

تاہم حماس اور اسرائیل کے درمیان مصالحت کی پیش کش بھی کی ہے۔دوسری جانب جدہ میں فلسطین کی صورت حال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا عالمی برداری غزہ پر اسرائیلی جارحیت بند کرائے۔