اٹلی: آتش بازی بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

Italy

Italy

روم (جیوڈیسک) آتش بازی کا سامان تیار کرنیوالی ایک اطالوی کمپنی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے جبکہ عمارت منہدم ہو گئی۔

واقعہ وسطی اٹلی میں اپینی پہاڑی علاقے میں رونما ہوا اور پندرہ منٹ کے وقفے کے اندر تین دھماکے ہوئے۔ واقع ٹیگلیاکوزو قصبے کے نزدیک پیش آنیوالے واقعہ میں ایک اور شخص لاپتہ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 15 منٹ کے وقفے کے اندر تین دھماکے ہوئے جس سے عمارت کے اندر آگ لگ گئی۔