شامی خون ریزی جاری، ملبے سے دو ماہ کے بچے کو نکال لیا گیا،ویڈیو جاری

Syria

Syria

دمشق (جیوڈیسک) شام میں باغیوں نے جھڑپوں کی نئی ویڈیو جاری کر دی، دو ماہ کے بچے کو ملبے سے زندہ حالت میں نکال لیا گیا۔

شام میں سرکاری فورسز اور باغیوں کے درمیان لڑائی کی نئی ویڈیو سامنے آ گئی، باغی آرٹلری استعمال کرتے نظر آ رہے ہیں، شامی فضائیہ کی بمباری اور عمارتوں کے ملبے میں تبدیل ہونے کے مناظر بھی واضح ہے۔

ایک اور ویڈیو میں دو ماہ کے بچے کو ملبے سے نکالنے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے، بچے کو نکالنے کے بعد بچانے والے شخص کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔