لاہور (جیوڈیسک) بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی کمی کا مسئلہ بھی سنگین ہو گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں لوڈ شیڈنگ کے ساتھ پینے کے پانی کی کمی بھی شہریوں کا امتحان لینے لگی ہے، اندرون شہر کے بعض علاقوں کے ساتھ شاد باغ، تاجپورہ، سبزہ زار، راوی روڈ، انفنٹری روڈ اور متعدد دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی کمی اور طویل دورانیے کے لیے عدم دستیابی کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم حکام کی طرف سے پانی کی عدم دستیابی اور با آسانی فراہمی کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے منسوب کیا جا رہا ہے۔