پشاور میں پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 62 مشتبہ ملزمان گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 62 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بڑی تعداد اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

پولیس نے پشاور کے علاقوں متھرا، متنی، چمکنی اور ارمڑ میں سرچ آپریشن کر کے 62 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں 11 اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں، حراست میں لئے گئے ملزمان سے 4 کلا شنکوف، 13 پستول، 5 رائفل اور 229 کارتوس برآمد بھی برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب کے باعث تقریبا 10 لاکھ افراد پشاور اور دیگر علاقوں میں نقل مکانی کر چکے ہیں اور اس بات کا خدشہ ہے کہ آئی ڈی پیز کے ساتھ بڑی تعداد میں دہشت گرد بھی ان علاقوں میں آ گئے ہیں جس کے باعث صوبے میں دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔