واشنگٹن جولائی (جیوڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ روس نیٹو کو اپنا شریک کار نہیں بلکہ دشمن سمجھتا ہے۔
یہ بات انہوں نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے امریکہ کے آخری دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ راسموسن نے ایک بار پھر کہا کہ روس مشرقی یوکرائن میں صورتحال کو غیر مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ باغی یوکرینی فوج کے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو مار گرانے کے لئے روسی ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔ واضح رہے اکتوبر میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے عہدہ کی ذمہ داریاں ناروے کے سابق وزیر اعظم جینز سٹولٹن برگ سنبھالیں گے۔