کراچی کی عدالت میں سانحہ 12 مئی کا ملزم پیش

Anti-Terrorism Court

Anti-Terrorism Court

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی میں ملوث ملزم کو رینجر کی درخواست پر تفتیش کے لئے 90 روز تک حراست میں رکھ کر تفتیش کی اجازت دے دی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم ریحان فاروقی پر سانحہ 12 مئی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ملزم پر سانحہ 12 مئی کے علاوہ بھی قتل کے 12 مقدمات ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ عدالت نے رینجرز کی درخواست پر ملزم کی 90 روز کی نظر بندی کی اجازت دے دی۔