وزیرستان (جیوڈیسک) افغان طالبان نے مسلمانوں سے انتہا پسندی چھوڑ کر متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ انکا یہ بظاہر پیغام گزشتہ ماہ عراق اور شام میں اسلامی خلیفہ کا اعلان کرنیوالوں کیلئے ہے۔
عراق اور شام میں لڑنے والوں کو مخاطب کر کے کہا گیا شوریٰ کونسل کیلئے اہم ہے کہ اسے تمام جہادی گروپوں اور شام میں ماہرین اور سکالرز کے درمیان ممتاز شخصیات کو چن کر تشکیل دیا جائے جو آپس کے تنازعات کو حل کرے۔ مسلمانوں کو مذہب میں انتہا پسندی اور بغیر ثبوت کے دوسروں کو غلط سمجھنے اور ایک دوسرے پر بداعتمادی سے بچنا چاہئے۔
مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ لڑائی اور تصادم سے گریز کریں۔ اور یہ نہ سمجھیں کہ ان کی رائے دوسروں سے بہتر ہے۔ رحمدلی اور شفقت کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے۔ 29 جون کو آئی ایس آئی ایل نے اپنا نام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ابوبکر البغدادی کو خلیفہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔