لاہور : بادامی باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بادامی باغ کے علاقے میں سی آئی اے سٹی پولیس نے ریمانڈ پر آئے ملزمان کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق سی آئی اے سٹی کے اہلکار 2 ملزموں شاہد عرف شانی اور شاہد عرف سڈل کو، کھوکھر روڈ پر نشاندہی کے لیے لےکر پہنچے تو ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے، تاہم اس پورے واقعے میں کسی پولیس اہلکار کو خراش تک بھی نہ آئی۔

دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا۔ دونوں کو 4 روز قبل ہی ریمانڈ پر جیل سے لایا گیا تھا۔