دونوں امیدوار افغان صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کریں، جان کیری

John Kerry

John Kerry

کابل (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دونوں امیدوار افغان صدارتی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کریں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کی افغان صدارتی امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ افغان صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔

ووٹوں کی تصدیق اگلے 24 گھنٹوں میں شروع ہو جائے گی، جو اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں کی جائے گی۔ جان کیری کا مزید کہنا ہے کہ نئے افغان صدر کی تقریب حلف برادری بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

اس موقع پر افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے مطالبہ کیا کہ تمام ووٹوں کی مکمل تصدیق کی جائے، جبکہ دوسرے افغان صدارتی امیدوار اشرف غنی کا کہنا تھا کہ اعتماد کی بحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔