ممبئ (جیوڈیسک) بالی وڈ ادکارہ پریانکا چوپڑا نے شادی میں سات پھیروں کے بجائے قبول ہے قبول کہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
پریانکا چوپڑا نے کہاہے کے کہ وہ اپنی شادی کی تقریب مختلف انداز اور مقامات پر کرنا چاہتی ہیں۔ سات پھیروں کے ساتھ ساتھ وہ چرچ جانا بھی پسند کریں گی۔
لیکن پریانکا کو سب سے خوبصورت تقریب نکاح کی لگتی ہے اس لیے وہ قبول ہے کہنا چاہتی ہیں۔ لیکن پریانکا کو کون قبول ہے اس کا فیصلہ انھوں نے ابھی نہیں کیا۔ پریانکا چوپڑا ان دنوں بھارتی باکسر میری کوم کی زندگی پر مبنی فلم میں کام کر رہی ہیں جو جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔