اسرائیل کی جانب سے غزہ میں زمینی کارروائی کا آغاز

Gaza

Gaza

یروشیلم (جیوڈیسک) اسرائیل کے نیوی کمانڈروں نے غزہ کی پٹی پر گزشتہ رات سے زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ پانچ روز سے جاری اسرائیل کی فضائی بمباری میں اب تک تقریبا 154 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

زمینی کارروائی کےآغاز کے ساتھ ہی سرائیلی فوج کی فلسطینی تنظیم حماس کے ساتھ شدید جھڑپ ہوئی ہے جس میں چار اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کارروائی میں چار فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

تاہم، انہوں نے اس کارروائی کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ خیال رہے کہ منگل کے روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں یہ پہلی زمینی کارروائی ہے۔