قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں پولیس نے روسی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے ساحلی سیاحتی قصبے شرم الشیخ میں روسی خاتون سیاح کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ خاتون سیاح نے پولیس میں زیادتی کی شکایت درج کرائی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب قاہرہ پولیس نے ایک سرکاری عہدیدار کو قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک تیونسی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔