حکومت نے بھی ماہ رمضان میں مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرلیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے بھی ماہ رمضان میں مہنگائی تیز ہونے کا اعتراف کر لیا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کے علاوہ ایل پی جی نے بھی مہنگائی کی آگ کو بھڑکا دیا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق 11 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 6.95 فیصد رہی۔ایک سال کے دوران آلو 133 فیصد ، کیلے 34 فیصد جبکہ دودھ اور دہی 10 فیصد کے قریب مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ دالیں مہنگائی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں رہی مونگ کی دال 30 فیصد اور ماش کے نرخ 14 فیصد بڑھے۔ ہفتہ وار مہنگائی کے لحاظ سے ایل پی جی نے کسر پوری کردی جس کی قیمتوں میں جس کا سلنڈر اوسط 51 روپے مہنگا ہو گیا۔