شمالی وزیرستان کے متاثرین میں راشن کی فراہمی

North Waziristan

North Waziristan

بنوں (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کے متاثرین میں حکومت کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی تنظیمیں بھی راشن فراہم کر رہی ہیں۔ وفاق کی جانب سے متاثرین میں 40 ہزار روپے امدادی رقم کی تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے۔

شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کے لیے مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سےراشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر اتوار کو پبلک لائبرئری میں فلاحی تنظیموں کی جانب سے متاثرین شمالی وزیرستان کو ایک ہفتے کا راشن دیا جاتا ہے۔

یہ راشن 500 آئی دی پیز کو دیا جا تا ہے۔ فلاحی تنظیموں کی جانب سے ان کو ایک راشن پرچی دی جاتی ہے جس کے ذریعے ہر اتوار کو آئی ڈی پیز یہ راشن لیتے ہیں۔

دوسری طرف بحریہ ٹاون کی جانب سے بھی فوڈ پیکیج اور موبائل اسپتال یونٹ بھی بنوں پہنچ رہے ہیں۔ موبائل اسپتال یونٹ کے ہمراہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود ہوگا، جبکہ آئی ڈی پیز کے لیے افطار کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ ادھر وفاق کی جانب سے آئی ڈی پیز کو موبائل سموں کے ذریعے فی خاندان 40 ہزار روپے کی رقم کی فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے۔