واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ میں قید بھارتی نژاد شہری نے القاعدہ اور اس سے وابستہ شامی شدت پسند گروپ النصرہ فرنٹ اور صومالی گروپ الشباب کو انتظامی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا۔
ملزم غفران احمد کوثر نے میامی شہر کی ایک ضلعی عدالت میں اقبال جرم کیا۔ غفران کو ایف بی آئی نے ایک خفیہ آپریشن میں گزشتہ برس گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو 24 اکتوبر کو سزا سنائی جائے گی۔ امکان ہے کہ ملزم کو پندرہ برس قید کی سزا سنائی جائے گی۔