پنجاب کی جیلوں سے معمولی جرائم میں ملوث سو قیدیوں کی کل رہائی

Prisoners

Prisoners

لاہور (جیوڈیسک) معمولی جرائم میں ملوث سو قیدیوں کو کل کیمپ جیل لاہور سے رہا کیا جائے گا ، قیدیوں کو فی کس دس ہزار روپے عیدی بھی دی جائے گی۔

پنجاب کی مختلف جیلوں میں سو قیدیوں کے دو کروڑ روپے جرمانے کی رقم مخیر حضرات کے تعاون سے اکٹھی کی گئی۔ قیدیوں کو کیمپ جیل لاہور میں منتقل کر لیا گیا ہے ، کل صبح آٹھ بجے ان قیدیوں کو رہا کرنے کی تقریب ہوگی۔

آئی جی پنجاب جیل خانہ جات فاروق نذیر کے مطابق رہا ہونے والے قیدیوں کو دس ہزار روپے فی کس عیدی بھی دی جائے گی جبکہ این جی او کے تعاون سے قیدیوں کو گھروں کو روانہ کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔