لاہور (جیوڈیسک) پاکستان علماء کونسل کے زیراہتما م لاہور میں یک جہتی فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں سیاسی ، اقلیتی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
مشترکا اعلامیہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پاکستانی پرچم کوایک روز کیلیے سرنگوں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ،لاہور سے عرفان نذیر کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب میں ہونے والی یک جہتی فلسطین کانفرنس کی صدارت پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کی۔
مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام کیساتھ مسیحی اور ہندو رہنما بھی شریک ہوئے، مشترکا اعلامیہ میں اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے اور اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا، پیپلز پارٹی کے رہنما نوید چودھری نے اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے ایم این اے پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت قوم کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کریگی، فلسطین کے سفیر احمد ابو علی نےٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 150 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں لیکن عالمی ضمیر سویا ہوا ہے، مولانا محمد حسین اکبر، پیر محفوظ مشہدی ، مولانا عبدالخبیر آزاد ، پادری شاہد معراج، پادری کھوکھر ، جے وشنو ، عبداللہ ملک اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا