وزیر اعظم اسرائیلیجارحیتکے خلاف او آئی سی اجلاس بلائیں، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ وزیر اعظم نواز شریف غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف اسلام آباد میں او آئی سی کا اجلاس طلب کریں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک اسرائیلی حملوں کو خود پر حملہ تصور کریں، اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترک وزیر اعظم طیب اردگان کا رد عمل قابل تحسین ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف کشمیر کے متعلق اپنا ایجنڈا بھی واضح کریں، بھارتی وزیر اعظم نوشتہ دیوار پڑھ لیں، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔