اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق اپنے بیان پر اب بھی قائم ہوں۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں فرحت اللہ بابر کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن پرویز مشرف سے متعلق اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے متعلق اپنے بیان پر اب بھی قائم ہوں۔
جس میں طے ہوا تھا کہ اگر پرویز مشرف استعفیٰ دیں گے تو انہیں محفوظ راستہ دیا جائے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں جمہوریت بچانے کے لئے عمران خان اور طاہر القادری سے بات کرے۔
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی نے جمعہ کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں طے ہوا تھا کہ اگر پرویز مشرف استعفیٰ دیں گے تو انہیں محفوظ راستہ دیا جائے گا۔
اور اس معاہدے میں مسلم لیگ (ن) بھی شریک تھی لہذا اب نواز شریف پرویز مشرف کے خلاف اقدامات کے بجائے ان کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کریں جب کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے مواخذے کے ڈر سے استعفیٰ دیا، پیپلزپارٹی نے کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی۔