شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے قریب گھریلو تنازع پر دیور نے بھابھی اور اس کے 5 بچوں کو کرنٹ لگادیا، جس کے باعث 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
جبکہ 2 بچوں اور ماں کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کامونکی کے علاقے راجا آباد میں ملزم رمضان نے گھریلو تنازع پر اپنی بھابی منزہ اور سوئے ہوئے، اس کے 5 بچوں کو بجلی کا کرنٹ لگا دیا۔
کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 3 بچے ، 5 سالہ محمد علی، 9 سالہ طیب اور 10 سالہ ایمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی ماں منزہ اور دو دیگر بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ منزہ اور اس کی ایک بیٹی ایمان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔