کمبوڈیا: فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، پانچ افراد ہلاک

Helicopter

Helicopter

پنوم پینھ (جیوڈیسک) کمبوڈیا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی نے ایک سینیئر پولیس افسر کے حوالے سے لکھا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر پیر کو دار الحکومت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تربیتی مشن پر تھا کہ پنوم پینھ سے دس کلو میٹر جنوب میں وہ اچانک نیچے آن گرا۔

مذکورہ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ صرف ایک شخص کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ملی ہیں، جو شدید زخمی ہے۔

اے پی کے مطابق ابھی تک حادثے کی تفصیلات معلوم نہیں ہو چکی ہیں۔ کموڈیا کے ڈیفنس منسٹر ٹی بانھ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتا یا کہ ‘ہم اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر اُن بارہ چوپرز ہیلی کاپٹرز میں سے ایک تھا، جو کمبوڈیا نے اپنی فوجی استعداد کو بڑھانے کے لیے گزشتہ برس چین سے خریدے تھے۔