کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کنوئیں میں گرنے سے ایک لڑکا دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ قمبرانی کے علاقے میں ناشناس کالونی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھائی گھر میں کنوئیں کے قریب کام کررہا تھا کہ اچانک وہ کنوئیں میں گر گیا۔
جس پر گھر میں موجود دوسرے بھائی نے اسے بچانے کے لئے کنوئیں میں چھلانگ لگادی، کنوئیں میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں کو زخمی حالت میں باہر نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ایک نوجوان دم توڑ گیا۔