دھابیجی، گھارو اور پپری میں بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی، گھارو اور پپری میں اتوار کی شام چار بجے بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ بجلی اچانک بند ہونے سے دھابیجی پی آر سی لائن پھٹ گئی جس کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

واٹر بورڈ ترجمان کے مطابق مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سیمنٹ کا پائپ ہونے کی وجہ سے مرمت میں تین دن لگیں گے۔

دھابیجی پمپنگ سٹیشن سے کراچی کویومیہ پانچ سو ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ پائپ لائن پھٹ جانے کی وجہ سے شہر کو اب تک ڈیڑھ کروڑ گیلن پانی کم فراہم ہوا ہے۔